ابنا: فلسطین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ میں انسانی صورتحال کے بارےمیں اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے حفظان صحت کے مراکز کو 305 قسم کی دواؤں کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اس علاقے کے لوگ ایندھن کی قلت سے بھی دوچار ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق حالیہ آٹھ روزہ جنگ میں بےشمار فلسطینیوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں اور موسم سرما میں ان افراد کو سردی کا سامنا کرنے کے لئے پناہ کی ضرورت ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے ممبر ملکوں اور انسان دوستانہ تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی ابتر صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری اقدام کریں اور اس علاقے میں تعمیری منصوبوں پر عملدرآمد میں مدد کریں۔اسلامی تعاون تنظیم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے غزہ میں تجارتی لین دین اور معاملات پر اپنا کنٹرول سخت کرکے اس علاقے کی درآمدات و برآمدات کے عمل کو مفلوج کررکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
21 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 374584
اسلامی تعاون تنظیم غزہ کےبارے میں اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اس جنگ زدہ علاقے کو ادویات اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔